✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

عورتوں پر اللہ کا احسان عظیم

عنوان: عورتوں پر اللہ کا احسان عظیم
تحریر: عائشہ رضا عطاریہ

عورتوں پر اللہ کا احسان عظیم ہے۔ سبحان اللہ، کیا بات ہے میرے ربّ کریم کی کہ کس قدر نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ نے عورت کو مختلف حیثیتوں میں بلند مقام عطا کیا ہے؛ کہیں ماں کے بلند ترین مراتب پر فائز کر کے جنت کو اس کے قدموں میں رکھ دیا، کہیں بیوی کا پاکیزہ رشتہ بنا کر مرد کے دل کا سکون بنا دیا، کہیں بیٹی بنا کر والدین کے لیے رحمت بنا دیا، اور یہی نہیں بلکہ بیٹی کی اچھی تربیت و پرورش پر والدین کو جنت میں جانے کا حقدار بھی قرار فرمایا۔

اور یہاں تک کہ اللہ کا فرمان ہے کہ جب میں کسی بندے سے راضی ہوتا ہوں تو میں اسے بیٹی عطا فرماتا ہوں۔ یعنی اللہ پاک جس بندے سے راضی ہوتا ہے، تو اس بندے کو اپنی رحمت سے نوازتا ہے، اس پر اپنے رحم و کرم کے دروازے کھول دیتا ہے۔

اللہ پاک نے ہمیں اسلام کی لازوال نعمت اور اپنا محبوب ہمیں عطا فرما کر ہم عورتوں پر وہ احسان عظیم فرمایا ہے کہ دنیا کے ہر کام سے بیگانہ ہو کر ساری زندگی اگر صرف اور صرف اللہ کا شکر ادا کیا جائے تب بھی شکر ادا نہ ہو سکے گا۔ شکر تو کسی بھی انسان سے ادا ہو ہی نہیں سکتا، لیکن بندہ کو چاہیے کہ ہمیشہ اپنے آپ کو اپنے رب کی شکرگزاری میں مصروف رکھے۔

ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا، تم جانتے ہو ایمان کیا ہے؟صحابہ کرام نے عرض کیا، جی حضور، جانتے ہیں۔ تو میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم جانتے ہو کہ ایمان کیا ہے تو ایمان کی کوئی نشانی پیش کرو۔ صحابہ نے عرض کیا، حضور، ایمان کی نشانی یہ ہے کہ جب نعمت ملے تو شکر کیا جائے اور جب کوئی تکلیف یا پریشانی یا کسی طرح کی کوئی آزمائش آئے تو صبر کیا جائے۔ یہ ہمارے ایمان کی نشانی ہے۔

اس حدیث سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ صبر اور شکر ایمان کی نشانی ہیں۔ لیکن اگر یہ صبر اور شکر کی عظیم نعمت کسی عورت کو میسر آ جائے، تو الحمدللہ، واقعی میں یہ بات دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ ان شاء اللہ، صبر کی برکت سے گھریلو معاملات سنور جائیں گے اور اللہ رب العزت اس کی زندگی کو آسان فرما دے گا۔

اور یہی نہیں بلکہ اس عورت کو اللہ کا قرب پانے اور اس کی رضا حاصل کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ میرا ماننا تو یہ ہے کہ جس عورت کو اللہ کا خوف، اس پر توکل اور صبر و شکر کی نعمت نصیب ہو جائے، تو وہ عورت مکمل ہو جاتی ہے اور وہ اللہ کی محبوب بندی بن جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں