✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

تربیت اولاد وقت کی اہم ضرورت

عنوان: تربیت اولاد وقت کی اہم ضرورت
تحریر: سلمیٰ شاہین امجدی
کردار فاطمی

یہود و نصاریٰ، بد مذہب اور قادیانی ہمیشہ سے دینِ اسلام کو کمزور کرنے اور نئی گمراہ کن تہذیبوں کے بیج بونے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آج الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے ہماری نسلِ نو کو اخلاقی زوال اور فکری انتشار کے دلدل میں دھکیلنے کی بھرپور سازش کی جا رہی ہے۔ ان ہوا کے تیز جھونکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے والدین پر لازم ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپناتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کریں، کیوں کہ ہر انسان کو اپنے ماتحت افراد کے بارے میں قیامت کے دن جواب دینا ہوگا۔

ذرا سوچیں! کل قیامت کے دن اگر اللہ رب العزت نے آپ سے سوال کیا:

”اے میرے بندے! میں نے تجھے اولاد عطا کی تھی تاکہ وہ تیرے لیے سکون کا باعث بنے۔ کیا تُو نے ان کو اخلاقِ حسنہ سے آراستہ کیا؟ کیا تُو نے ان کو دینی تعلیم دی؟ کیا تُو نے انہیں میری کتاب، قرآنِ مجید، کو سمجھایا اور اس پر عمل کرنا سکھایا؟ کیا تُو نے انہیں مغربی تہذیب کی گمراہیوں سے دور رہنے اور رسول اللہ ﷺ کی محبت کے اصولوں پر چلنے کا درس دیا؟“

ذرا تصور کریں! کیا آپ اس سوال کا جواب دے سکیں گے؟

دینِ اسلام کے لیے قربانیاں:

وہ دین جسے بچانے کے لیے حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ نے اپنی پیٹھ پر کوڑے کھائے، اور جس کی خاطر حضرت خباب بن ارت رضی اللہ عنہ کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر لٹایا گیا، لیکن دینِ اسلام کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی۔ ان عظیم قربانیوں کے پیچھے راز کیا تھا؟ ان صحابہ کرام کے دلوں میں دین کا جوش و جذبہ اور ایمان کی مضبوطی اس تربیت کا نتیجہ تھا جو انہیں رسول اللہ ﷺ اور ان کے تربیت یافتہ افراد نے دی تھی۔

آج کا پر فتن دور:

بدقسمتی سے آج کے پر فتن دور میں ہر طرف اسلام کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ کہیں دولت کے بدلے ایمان کو بیچا جا رہا ہے، کہیں شادی کے نام پر ایمان کا سودا ہو رہا ہے، اور کہیں کلمہ گو مسلمان رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرتے نظر آتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دین کے دفاع کرنے والوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے، اور اس کا سبب یہی ہے کہ والدین اپنی اولاد کی تربیت پر توجہ نہیں دے رہے۔

تربیت کی اہمیت:

والدین پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کے دلوں میں دینِ اسلام کی محبت پیدا کریں، انہیں صحابہ کرام کے طرزِ عمل اور قربانیوں سے آگاہ کریں، اور رسول اللہ ﷺ کے سچے عاشق بننے کا جذبہ دیں۔ یہ صرف اسی وقت ممکن ہوگا جب والدین اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور اپنی اولاد کی تربیت کے لیے دین کو اولین ترجیح دیں۔

اللہ رب العزت ہم سب کو دینِ اسلام کی سچی محبت عطا فرمائے، ہمیں دین کی آبیاری کے لیے ہر وقت کوشاں رہنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں اپنے ماتحت افراد کی صحیح دینی تربیت کرنے کا شعور اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین!

مضمون نگار رضویہ اکیڈمی للبنات ابراہیم پور، ضلع اعظم گڑھ (یوپی) کی فاؤنڈر و صدر المعلمات اور خواتین اصلاح امت ٹیم کی صدر ہیں۔ {alertInfo}

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں