✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

اہل سنت و جماعت کا مسلمہ عقیدہ

عنوان: اہل سنت و جماعت کا مسلمہ عقیدہ
تحریر: مفتی وسیم اکرم رضوی مصباحی، ٹٹلا گڑھ، اڈیشہ

سونے والو! جاگتے رہیو چوروں کی رکھوالی ہے

ہم ہم حنفیوں کے امام، امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ”الفقہ الاکبر“ میں لکھتے ہیں: انبیا علیہم السلام کے بعد تمام انسانوں میں سب سے افضل حضرت صدیق اکبر ہیں پھر حضرت عمر پھر حضرت عثمان غنی اور پھر حضرت علی رضی ﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین۔

(الفقہ الاکبر، ص: 41، مکتبۃ الفرقان)

حضرت صدیق اکبر کا افضل ہونا اجماعی مسئلہ ہے۔ (الفتاوی الحدیثیہ، ص: 113، دار الفکر)

کوئی اگر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے افضل کہتا ہو تو ایسا شخص گمراہ، بددین ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی۔ (فتح القدیر، ج: 1، ص: 350، دار الفکر، تبیین الحقائق، البحر الرائق، مجمع الانہر وغیرہ کتب کثیرہ)

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم ہوتے تو کوڑے مارتے حضرت حکم بن جحل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

جو کوئی مجھے ابوبکر اور عمر (رضی اللہ عنہما) پر فضیلت دے گا، میں اس کو جھوٹے کی سزا کے طور پر کوڑے ماروں گا۔ (فضائل الصحابہ لاحمد بن حنبل، جلد: 1، صفحہ: 81، حدیث: 49)

امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان کی خلافت کے دور میں، ان کے اقتدار کی کرسی پر بیٹھے ہوئے، اور ان سے محبت کرنے والوں کے کثیر مجمع کے درمیان تواتر کے ساتھ منقول ہے۔ پھر اس روایت کی صحیح اسناد کو تفصیل سے بیان کیا۔

انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو 80 سے زیادہ افراد نے نقل کیا ہے، جن میں سے بعض کا نام بھی ذکر کیا گیا ہے۔

پھر فرمایا: اللہ رافضیوں کو بدترین انجام دے، یہ کس قدر جاہل ہیں! (الصواعق المحرقہ، جلد: 1، صفحہ: 176)

1 تبصرے

  1. سالار صحابہ وہ پہلا خلیفہ
    آقا کا ہے پیارا صدیق ہمارا
    صلی اللہ علیہ وسلم
    رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    جواب دیںحذف کریں
جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں