✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات

عنوان: انٹرنیٹ کے فوائد و نقصانات
تحریر: محمدی صالحہ قادریہ

انٹرنیٹ دنیا بھر کے کمپیوٹرز اور موبائل نیٹ ورکس کا مجموعہ ہے، جو لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ انٹرنیٹ کے استعمال کے لیے کمپیوٹر، موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ آج کے دور کی ایک اہم ایجاد ہے، جس نے زندگی کے ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

(1)۔۔۔ انٹرنیٹ کے فوائد

انٹرنیٹ کے بے شمار فوائد ہیں، جن کی بدولت یہ دنیا بھر میں مقبول ہے۔

رابطہ: انٹرنیٹ کے ذریعے دور دراز رہنے والے رشتہ داروں اور دوستوں سے آسانی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آن لائن خرید و فروخت گھر بیٹھے خرید و فروخت ممکن ہو گئی ہے، جو وقت اور محنت دونوں بچاتی ہے۔تعليم و معلومات انٹرنیٹ تعلیمی وسائل تک رسائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ کتابیں کورسز اور تحقیقاتی مواد آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خبریں اور معلومات دنیا بھر کی خبریں اور تازہ ترین معلومات چند لمحوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

کاروبار انٹرنیٹ نے کاروباری مواقع بڑھا دیے ہیں، جیسے آن لائن بزنس اور فری لانسنگ کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

(2)۔۔۔ انٹرنیٹ کے نقصانات:

جہاں انٹرنیٹ کے بے شمار فائدے ہیں، وہیں اس کے نقصانات بھی قابل غور ہیں:

وقت کا ضیاع انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، خاص طور پر سوشل میڈیا اور گیمز پر بے حیائی کا فروغ غلط مواد کی دستیابی کے باعث بے حیائی اور اخلاقی اقدار کا نقصان ہو رہا ہے۔

تعلیمی نقصان بچے اور نوجوان انٹرنیٹ کے غیر ضروری استعمال سے اپنی پڑھائی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔صحت کے مسائل انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال، خاص طور پر اسکرین پر زیادہ وقت گزارنا، آنکھوں، دماغ اور جسمانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

سائبر کرائمز انٹرنیٹ کے ذریعے بیکنگ فراد اور دیگر جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انٹرنیٹ ایک نعمت بھی ہے اور آزمائش اس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کریں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ انٹرنیٹ کو صرف جائز اور ضروری کاموں تک محدود رکھیں۔

اگر کوئی شخص اس کے غلط استعمال سے باز نہیں رہ سکتا تو اس پر انٹرنیٹ کا استعمال ممنوع ہو سکتا ہے۔ انٹرنیٹ کا مثبت استعمال ہماری زندگیوں کو آسان اور مؤثر بنا سکتا ہے، لیکن اس کے غلط استعمال سے بچنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں انٹرنیٹ کا صحیح استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں