عنوان: | خواتین کا خود کفیل ہونا کیوں ضروری ہے؟ |
---|---|
تحریر: | مصباح صدف حیدرآباد |
آج موجودہ دور میں ہماری مسلمان بہنیں طرح طرح کی اذیت کا شکار ہیں، کوئی کسی کے ناحق ظلم سے تو کوئی اپنوں کے درد سے۔ بیوہ اور طلاق شدہ کا حال تو اس سے بھی برا ہے۔
اور ایسی خواتین جو مجبور ہیں، ان کا یہ زمانہ والے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں۔ نہ صرف اتنا بلکہ خود قریبی رشتہ دار، پڑوسی اور دیگر افراد انہیں اپنے جال میں پھانسنے کے لیے موقع کی تلاش میں لگے رہتے ہیں۔
کوئی حقیقی طور پر کسی کی مدد نہیں کرتا، بلکہ اس کے پیچھے اس کا کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے۔
ان تمام بہنوں سے گذارش ہے کہ خود کفیل بنیں، اور خود کفیل بننے کے لیے میرے پاس سب کے لیے یہی مشورہ ہے کہ کچھ آن لائن کورسز سیکھیں، گھر بیٹھے پردہ میں رہ کر، غیر مرد کی نظروں کا نشانہ بنے بغیر اپنی ذاتی ضروریات پوری کرسکتی ہیں، اور جو شریعت کے حدود میں رہتا ہے، اللہ پاک اس کا محافظ ہوتا ہے۔ کچھ کورسز کی طرف رہنمائی کرنا چاہوں گی۔
اس سے کم از کم اپنا خرچ اٹھانے کے قابل ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ خواتین اسلام سے یہ کہنا ہے کہ جو صاحب استطاعت ہیں، وہ اپنی مسلمان بہنوں کو حیوانی درندوں کا شکار ہونے سے بچا لیں۔ اپنی بہنوں، بیٹیوں، ماؤں کو غیر مسلم کا نوالہ بننے سے روکنے کی کوشش کریں۔
کیا ہم دین اسلام کی خواتین کی عصمت کے لیے چھوٹی سی کوشش نہیں کر سکتے؟
اپنے اطراف و اکناف میں مسلم خواتین جو مجبور ہیں، ان کی ایک فہرست تیار کیجیے، جن کا درد دیکھ کر روح بھی کانپ جاتی ہے۔ یتیم، بیوہ، طلاق شدہ، لاچار اور کمزور لوگوں کی مدد کا عزم اور پختہ ارادہ کر لیں۔
اپنے اطراف و اکناف سے ایسی خواتین کو ڈھونڈیں، ان کی خیر خواہ بنیں۔ کچھ نہ دے سکیں تو حوصلہ اور ہمت بھرے الفاظ سے ان کی مدد فرما کر اپنی آخرت کا ذخیرہ کر لیں، اور ساتھ ہی ان کی تفصیلات میرے پاس سینڈ کریں۔
جو اس مہم کا حصہ بننا چاہتی ہیں، جتنا ممکن ہو، وقتاً فوقتاً اپنے مال، ہمدردی، وقت، جو بھی آپ کے پاس میسر ہو، قربان کرنا چاہتی ہوں تو مجھ سے پرسنل رابطہ کریں۔ اور جو شامل نہیں ہو سکتیں، ان سے صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ ہم سب کی کامیابی کے لیے دعا کریں، آپ سب کی دعائیں ہمارے لیے بڑی کامیابی کا سبب بنیں گی۔
ما شاء بہترین مشورہ اِن شاء اللہ اس میں سے 3 کے بارے میں ضرور سوچیں گے ۔
جواب دیںحذف کریںجزاکِ اللہ خیرا کثیرا آمین