✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

کتاب بہترین رفیق

عنوان: کتاب بہترین رفیق
تحریر: سلمیٰ شاھین امجدی کردار فاطمی

زندگی میں بہت سے ساتھی آتے اور چلے جاتے ہیں، مگر ایک ایسا رفیق ہے جو ہمیشہ ساتھ رہے، جو کبھی بے وفائی نہیں کرتے، جو ہرحال میں فائدہ ہی دیتی ہے،اس کا نام ہے کتاب۔

کتاب ایک ایسا خزانہ ہے جو انسان کے شعور کو روشنی دیتی ہے، اس کے خیالات کو جِلا بخشتی ہے اور اسے تہذیب و وقار کا اعلیٰ معیار عطا کرتی ہے۔

ایک اچھی کتاب انسان کو ماضی سے جوڑتی ہے، حال میں رہنمائی کرتی ہے اور مستقبل کا شعور دیتی ہے۔

کتاب اور علم کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں:

اللہ تعالیٰ نے انسان کو علم کے ذریعے فضیلت عطا فرمائی اور اس علم کو محفوظ رکھنے اور پھیلانے کا اہم ترین ذریعہ کتابیں ہیں۔

قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ میں کئی مقامات پر علم اور کتاب کی عظمت کا بیان موجود ہے:

پہلی وحی: پڑھنے کا حکم

اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلا حکم پڑھنے کا دیا:

اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ (علق: 1)

ترجمۂ کنز الایمان: پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔

یہ آیت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اسلام میں علم اور کتاب کی کتنی اہمیت ہے۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کو پہلے ہی لمحے میں مطالعہ کا حکم دے کر علم کی طلب کو دین کا بنیادی رکن قرار دیا۔

علم والوں کا بلند مقام

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا قِیْلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوْا فِی الْمَجٰلِسِ فَافْسَحُوْا یَفْسَحِ اللّٰهُ لَكُمْ وَ اِذَا قِیْلَ انْشُزُوْا فَانْشُزُوْا یَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْۙوَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ وَ اللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ (المجادلہ: 11)

ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو جب تم سے کہا جائے مجلسوں میں جگہ دو تو جگہ دو اللہ تمہیں جگہ دے گا اور جب کہا جائے اٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہو اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔

یہ آیت ہمیں بتاتی ہے کہ جو لوگ علم رکھتے ہیں اور کتابوں سے جُڑے رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماتا ہے۔

علم حاصل کرنا فرض ہے

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

طَلَبُ العِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ و مُسْلِمۃ (سنن ابن ماجہ: 224)

ترجمہ: علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔

یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ علم حاصل کرنا کوئی معمولی عمل نہیں بلکہ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ کتابوں کے ذریعے علم حاصل کرے اور اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کرے۔

مطالعہ ذہن و روح کی غذا:

جس طرح جسم کی صحت کے لیے متوازن غذا ضروری ہے، اسی طرح ذہن اور روح کی ترقی کے لیے اچھی کتابوں کا مطالعہ لازمی ہے۔

ایک دانشور نے کہا:

مجھے بتاؤ تم کیا پڑھتے ہو، میں بتا دوں گا تم کون ہو! کتابیں پڑھنے سے انسان کی فکر گہری اور سوچ وسیع ہوتی ہے۔ جو لوگ کتابوں کے دوست ہوتے ہیں، وہ کبھی تنہا نہیں ہوتے۔

عظیم شخصیات اور کتابوں سے محبت:

دنیا کے عظیم مفکرین اور کامیاب لوگ ہمیشہ کتابوں کے دیوانے رہے ہیں۔

اگر کسی کی علمی و فکری لیاقت کا پتا لگانا ہو تو اس کے مطالعے سے لگایا جا سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دور ماضی جب غربت اس قدر تھی کہ ان کے گھروں میں لائٹ نہیں ہوتی تھی۔وہ لوگ کتابوں کو چاند کی روشنی میں پڑھا کرتے تھے۔

قرآن نے اہلِ کتاب کو کیا درس دیا؟

اللہ تعالیٰ نے اہلِ کتاب کے بارے میں فرمایا:

مَثَلُ الَّذِیْنَ حُمِّلُوا التَّوْرٰىةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ اَسْفَارًاؕ بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ (الجمعہ: 8)

ترجمۂ کنز الایمان: ان کی مثال جن پر توریت رکھی گئی تھی پھر اُنھوں نے اس کی حکم برداری نہ کی گدھے کی مثال ہے جو پیٹھ پر کتابیں اٹھائے کیا ہی بری مثال ہے ان لوگوں کی جنہوں نے اللہ کی آیتیں جھٹلائیں اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں دیتا۔

یہ آیت اس بات کو واضح کرتی ہے کہ صرف کتابیں رکھنا کافی نہیں، بلکہ ان سے علم حاصل کرنا اور عمل کرنا ضروری ہے۔

کتاب سے غفلت زوال کا سبب:

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

إذا ضُيِّعَتِ الأمانةُ فانتظرِ الساعةَ (صحیح بخاری: 59)

ترجمہ: جب امانت ضائع کر دی جائے تو قیامت کا انتظار کرو۔

علم اور کتابوں کو چھوڑ دینا امت کے زوال کا سبب بن سکتا ہے۔کیون کہ کتاب ایک ایسی عظیم ساتھی ہے جو کبھی بے وفائی نہیں کرتی، نہ تھکتی ہے اور نہ شکایت کرتی ہے۔

جو لوگ کتاب کو اپنا رفیق بناتے ہیں، وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی سوچ گہری ہو، آپ کی شخصیت باوقار ہو، آپ کے عروج کا ستارہ بلندی پر ہو، اور آپ دنیا میں ایک الگ مقام ہو تو کتابوں کو اپنا بہترین دوست بنا لیں۔

یہ وہ ساتھی ہیں جو کبھی دھوکہ نہیں دیتی، جو ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتی ہیں، اور جو ہر حال میں آپ کے علم و عمل کو بہتر سے بہترین بناتی ہیں۔

اللہ رب العزت ہم سب کو دینی و علمی کتابوں کے پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں