✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

شکریہ عطار کا

عنوان: شکریہ عطار کا
تحریر: ابو تراب سرفراز احمد عطاری مصباحی

رحمتِ کل کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خواہش یہ ہے کہ ان کا امتی جہنم میں نہ جائے، اور جنت میں بھی جائے تو اعلیٰ مقام پائے۔

اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم مختلف طریقے ارشاد فرماتے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے:

"مَن سَأَلَ اللَّهَ الشَّهَادَةَ بِصِدْقٍ، بَلَّغَهُ اللَّهُ مَنَازِلَ الشُّهَدَاءِ وَإِنْ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ۔ (صحیح مسلم: 1909)

ترجمہ: جو شخص سچے دل سے شہادت کی دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اسے شہداء کے مرتبے تک پہنچا دے گا، اگرچہ وہ اپنے بستر ہی پر کیوں نہ مر جائے۔

کتنا آسان عمل ہے شہیدوں کا درجہ پانے کا! سبحان اللہ والحمد للہ

اب قربان جائیں عاشقِ ماہِ رسالت، محی السنّت، حکیم الامت، امیرِ اہلِ سنت، سیدی مرشدی، علامہ ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ پر۔

آپ کو ہمیشہ یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ بس کسی طرح حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک ایک سنت کو زندہ کریں، خود بھی اس پر عمل کریں اور حتی الامکان مسلمانوں سے بھی عمل کروائیں۔

آپ نے مذکورہ بالا حدیث پر عمل کرنے اور کرانے اور کثیر تعداد میں مسلمانوں کو شہیدوں کے درجے کے مستحق بننے کے لیے تمام وابستگانِ دعوتِ اسلامی کے لیے ہر درس کے بعد ایسی دعا متعین فرمادی کہ جو درس دے یا شریکِ درس ہو، اس فضیلت کا حقدار بن جائے۔

اس دعا کے الفاظ یہ ہیں:

یا اللہ عزوجل! ہمیں زیرِ گنبدِ خضرا جلوۂ محبوب صلی اللہ علیہ وسلم میں شہادت، جنت البقیع میں مدفن اور جنت الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوس نصیب فرما۔

الحمد للہ رب العالمین! امیرِ اہلِ سنت کی اس عظیم تحریکِ دعوتِ اسلامی کی بدولت تقریباً روزانہ ہزاروں ہزار لوگ درس و دعا میں شریک ہو کر اس فضیلت کے حقدار بنتے ہیں۔

اسی لیے تو ہم کہتے ہیں:

شکریہ امیرِ اہلِ سنت شکریہ دعوتِ اسلامی

اگر آپ کے یہاں درس نہیں ہوتا تو پھر آج ہی قبلہ امیرِ اہلِ سنت کے دیے گئے طریقے کے مطابق درس شروع کریں اور شہداء کا مرتبہ پانے کے حقدار بنیں اور دوسروں کو بھی بنائیں۔

مضمون نگار کئی کتابوں کے مصنف اورجامعۃ المدینہ فیضان مخدوم لاہوری، موڈاسا کے استاذ ہیں۔ {alertInfo}

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں