✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

جامعہ امجدیہ رضویہ کے دو طالب علم کی شہادت

عنوان: جامعہ امجدیہ رضویہ کے دو طالب علم کی شہادت
تحریر: عمران رضا عطاری مدنی بنارسی

گزشتہ دنوں سڑک حادثے میں جو واقعہ رونما ہوا روح کو تڑپا دینے اور دل کو دہلا دینے کے لیے کافی ہے۔

کوئی گاڑی چلانے والا اس قدر لا پرواہی کیسے کرسکتا ہے؟ وہ دو ننھے طالب علم جنہوں نے دین مصطفی سیکھنے کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی، اپنے والدین، گھر بار، رشتہ دار اور دوستوں کو خیر آباد کہہ کر مدرسے میں اپنے قیمتی ترین اوقات فقط طلب علم دین کے لیے متعین کررکھا تھا۔

جب وہ جامعہ رضویہ امجدیہ گھوسی ضلع مئو سے تعلیمی سال مکمل کر کے گھر جا رہے تھے، سڑک کے کنارے پیدل جانب منزل رواں دواں تھے، اسی درمیان ایک فور ویلر تیز رفتار میں آتے ہوئے ان کو کچل دیا، اور وہ دو ننھے شہزادے انتقال کر گئے۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔

ان کی المناک شہادت نے ہر دل کو غمگین کر دیا ہے۔ یہ سانحہ نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے بلکہ اساتذہ، ساتھی طلبہ اور پوری علمی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اللہ پاک دونوں کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر اور اس پر اجر جزیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین ﷺ۔

شہادت کی موت:

جو علم دین کی طلب میں انتقال کرے وہ شہید ہے۔ علاء الدین حصکفی رحمۃ اللہ علیہ شہدا کے متعلق کلام کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَطْلُبُ الْعِلْمَ۔ (رد المحتار على الدر المختار، ج:2، ص: 252)

ترجمہ: اور وہ بھی شہید ہے جو علم کی طلب میں انتقال کرے۔

مشہور محدث علامہ ابن عبد البر مالکی رحمہ اللہ ایک حدیث روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

إِذَا جَاءَ الْمَوْتُ طَالِبَ الْعِلْمِ وَهُوَ عَلَى حَالِهِ مَاتَ شَهِيدًا۔ (جامع بیان العلم، ج: 1، ص: 151، طبع: دار ابن الجوزي)

ترجمہ: جس طالب علم کو علم طلب کرتے ہوئے موت آئی وہ شہید ہو کر مرا۔

چوں کہ یہ دونوں طالب علم طلبِ علم کے لیے نکلے تھے، اور اس سفر میں وقت اجل آپہنچا لہذا دونوں شہید ہیں۔

1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں