✍️ رائٹرز کے لیے نایاب موقع! جن رائٹر کے 313 مضامین لباب ویب سائٹ پر شائع ہوں گے، ان کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا، اور ان کے مضامین کے مجموعہ کو صراط پبلیکیشنز سے شائع بھی کیا جائے گا!

اردو کیوں؟

عنوان: اردو کیوں؟
تحریر: محمد سہیل خان

اردو زبان کو ہمیشہ سے ایک میٹھی اور مہذب زبانوں میں شمار کیا گیا ہے، (حالانکہ زبان کو اصلاً مہذب یا غیر مہذب سے تعبیر کرنا درست نہ ہوگا، مگر چونکہ عرفِ عام میں ایسا بولا جاتا ہے، تو بس تحریر کر دیا۔)

کیا اردو غیر مستقل زبان ہے؟

اردو کو چند ایک زبانوں کا مجموعہ بھی تصور کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس زبان میں کثیر الفاظ ایسے ہیں، جو عربی، فارسی، ہندی اور سنسکرت کے ہیں، مگر کلی طور پر اسے ایک غیر مستقل زبان کہنا اس کے ساتھ انصاف نہ ہوگا۔

اردو زبان کا اسلامی ربط

اردو زبان میں تقریباً ہر ایک موضوع پر آپ کو مستقل کتاب مل سکتی ہے۔ ابھی تاریخ، فلسفہ یا جغرافیہ کی بات نہیں ہو رہی، بلکہ بات ابھی صرف اسلامی متون کی ہے۔

آپ کو قرآن کریم کی عربی زبان کے غیر میں سب سے زیادہ کثیر تعداد میں اگر تفاسیر ملیں گی، تو وہ زبان اردو ہی ہے۔

آپ اگر کتبِ حدیث کی شروح کے متلاشی ہیں، تو مبارک ہو! آپ تھک جائیں گے، مگر فہرستِ شروحاتِ کتبِ حدیث آپ درج نہ کر پائیں گے۔

اور اگر مطالعۂ فقہ، تاریخ، ادب، تصوف، اخلاقیات و معاشرت کے طالب ہیں، تو پھر جھوم جائیے! کیونکہ اگر آپ چاہیں، تو آپ کے گھر کا کونہ کونہ بھر جائے، مگر تعداد کم نہ ہو۔

اردو زبان اور غیر ملکی

ایک بڑی تعداد وہ ہے جو اسلام کو سیکھنے، سمجھنے، پڑھنے اور پڑھانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے، مگر افسوس! ان کی اپنی زبان میں تو اسلامی لٹریچر کا تصور ہی نہیں۔

سو بارہا میں نے دیکھا کہ غیر ملکی، جو اصلاً اردو سے ناآشنا ہیں، مگر دین کی سمجھ پانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں، وہ وہی محنت اردو پر کرتے ہیں، جو عربی جیسی عظیم ترین زبان پر کرتے ہیں۔

لذتِ اردو

اردو ادب میں وہ لذت سی ہے، جو سخت پیاس میں مبتلا شخص کو ملنے والے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کے پہلے گھونٹ میں محسوس ہوتی ہے۔ ہاں! ہاں! یہ میں مبالغے کے طور پر ہرگز نہیں کہہ رہا، بلکہ احبابِ ادب پر تو یہ بات خوب واضح ہے۔

اردو شعراء کا سکہ

جب بات اردو شعراء کی آئے— آہا! کیا کہنا... ان کے کلام میں آپ ایسے ادبی نکات اور تعبیرات پائیں گے کہ دل باغ باغ ہو جائے! اور ممکن ہے کہ علاوہ عربی کے، آپ کو اس کثرت سے کسی زبان میں ادبی مواد نہ مل سکے، جو آپ کو اردو سے حاصل ہو جائے۔ اور جہانِ ادب میں عربی سکے کے ساتھ اردو چھاپ پڑے سکے کو ضرور دیکھیں گے۔

اردو زبان کی انفرادیت

آخر میں، اردو واحد ایسی زبان ہے، جو بغیر انتھک محنت و کوشش اور جدوجہد و مشقت کے، کوئی بھی غیر اردو سیکھ سکتا ہے۔ ضرورت ہے تو بس لگن کی، محبت کی اور ساتھ اس کے ادب کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی
WhatsApp Profile
لباب-مستند مضامین و مقالات Online
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مرحبا، خوش آمدید!
اپنے مضامین بھیجیں